یا اللہ توبہ، عمرے پر جانے والے مسافر سے احرام میں چھپائی گئی 7 کروڑ مالیت کی آئس برآمد

اسلام آباد (پی این آئی) ائرپورٹ سیکیورٹی فورس نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چھاپہ مار کر استنبول کی فلائٹ جانے والے مسافر سے 7 کروڑ روپے مالیت کی ہیروئن برآمد کر لی ہے۔۔۔۔ ملزم مسافر عمران 5 کلو 448 گرام آئس منشیات لے کر عمرہ پر جا رہا تھا۔ ملزم نے احرام کے تین تولیوں کو ہیروئن کے محلول سے بھگو رکھا تھا۔۔۔۔ تلاشی کے دوران اے ایس ایف کے عملے نے آئس کی موجودگی کا پتہ لگا لیا۔۔۔ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close