اسلام آباد سے انسانی اسمگلر کا بڑا گروہ گرفتار، پہچان سامنے آ گئی

اسلام آباد(آئی این پی)ایف آئی اے نے اسلام آباد میں بڑی کارروائی کے دوران انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروپ کو سرغنہ سمیت گرفتارکرلیا، ملزمان کے قبضے سے 12 پاسپورٹ، معاہدوں کی فائل اور رسیدیں برآمد ہوئی ہیں۔ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے شہر کے مختلف علاقوںمیں چھاپہ مار کارروائی کے دوران انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ کو گرفتار کرلیا، ملزمان میں ملزمان میں گروہ کا سرغنہ فیصل لطیف بھی شامل ہے۔حکام کے مطابق فیصل لطیف کو ای الیون جبکہ تین دیگر ملزمان سدیس،

اسامہ اور زید کو ایف ایٹ سے گرفتار کیا گیا۔ایف اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک بھجوانے میں ملوث تھے، ملزمان نے سادہ لوح شہریوں سے بیرون ملک بھجوانے کیلئے بھاری رقوم وصول کیں۔حکام کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 12 پاسپورٹ، معاہدوں کی فائل اور رسیدیں برآمد ہوئیں، انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان پاسپورٹ کو قبضہ میں رکھنے کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے، مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں