پیٹرول کی قیمت میں اضافے نے مہنگائی کی سونامی کی راہ ہموار کردی

اسلام آباد(آئی این پی)پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں یکمشت 26 روپےکے اضافے نے مہنگائی کی سونامی کی راہ ہموار کردی ہے۔دودھ، آٹا، سبزی، گوشت ،کپڑوں، ٹرانسپورٹ اور مکانات کے کرایوں سمیت سب کچھ مزید مہنگا کرنیکا جواز پیدا ہوگیا ہے۔پاکستان ریلوے نے بھی کرایوں میں مزید پانچ فیصد اضافے پر غور شروع کردیا ہے۔بجلی اور پیٹرول کے مارے عوام کو قوت خرید اور سکت نہ ہونیکے باوجود ہر چیز کی بڑھتی قیمت کا سامنا کرنا ہوگا۔شہریوں نے نگران حکومت سے مطالبہ کیا ہیکہ عوام پر رحم کرتے ہوئے ریلیف فراہم کیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close