پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سے بم پروف گاڑی واپس لے لی گئی

کراچی (پی این آئی) شہر قائد کے میئر مرتضیٰ وہاب کے زیر استعمال بم پروف گاڑی واپس لے لی گئی ہے ۔۔۔محکمہ داخلہ سندھ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بم پروف گاڑی اب محکمہ داخلہ کے استعمال میں ہے۔۔۔۔ مرتضیٰ وہاب کو گاڑی سابق وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے الاٹ کروائی تھی۔۔۔۔لیکن صوبے میں پیپلز پارٹی کی حکومت ختم ہونے کے باوجود مرتضیٰ وہاب نے گاڑی واپس نہیں کی تھی۔۔۔۔۔

وزارت داخلہ کی جانب سے متعدد بار گاڑی واپس کرنے کے لیے کہا گیا تھا۔۔۔۔ لیکن اب مرتضیٰ وہاب سے گاڑی واپس لے لی گئی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close