فیصل آباد، بجلی چوری پر کنکشن کاٹنے والی فیسکو ٹیم پر فائرنگ

فیصل آباد (پی این آئی) گلزار کالونی میں بجلی چوری پر کنکشن کاٹنے والی ٹیم پر فائرنگ کر دی گئی۔۔۔ فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) کے ترجمان کے مطابق حکومتی احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے جس میں چوری کے کنکشن اور کنڈوں کو کاٹا رہا ہے۔۔۔۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ گلزار کالونی میں بجلی چوری پر کنکشن کاٹنے ٹیم پہنچی تو ملزمان نے ان پر فائرنگ کر دی، فیسکو اہلکاروں نے گاڑیوں کے پیچھے چھپ کر اپنی جان بچائی۔۔۔

فیسکو ترجمان کے مطابق ملزمان کے خلاف بجلی چوری اور ملازمین پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جب کہ فائرنگ کرنے والا نوجوان فرار ہوگیا جس پر پولیس نے اس کی والدہ کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ ملزم کی تلاش جاری ہے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close