97 ایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلے کے نوٹیفکیشن جاری

کراچی (پی این آئی) میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی پولیس کے 97 ایس ایچ اوز اور دیگر عہدوں کے پولیس افسران کی تقرریوں اور تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ تقرریوں اور تبادلوں کی فہرست کے ساتھ ڈی آئی جی ایڈمن کراچی پولیس عمران یعقوب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔۔۔۔ رپورٹس کے مطابق کراچی کے بیشتر تھانوں سے ایس ایچ اوز کو عہدوں سے ہٹایا بھی جا رہا ہے۔۔۔۔جبکہ مختلف تھانوں میں طویل عرصے سے تعینات پولیس افسران کو ایس ایچ او کے عہدے سے ہٹا کر دوسرے ڈسٹرکٹ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔۔۔۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ممکنہ طور پر موجودہ سیٹ اپ میں جن پولیس افسران کو ایس ایچ او تعینات کیا جانا ہے انہیں ان کے متعلقہ ڈسٹرکٹ بھیج دیا گیا ہے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close