کراچی، موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، ممتاز عالم دین جاں بحق

کراچی (پی این آئی) گلستان جوہر بلاک 16 میں فائرنگ سے مدرسہ مہتمم ممتاز عالم دین ضیاء الرحمان جاں بحق ہو گئے ہیں۔۔۔۔ کراچی پولیس نے فائرنگ کی جگہ سے نائن ایم ایم اور تیس بور پستول کے 10 سے زائد خول قبضے میں لے لیے ہیں۔۔۔۔ اس حوالے سے ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں 2 ہتھیار استعمال کیے گئے، واقعہ ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے۔۔۔۔ فائرنگ کے نتیجے میں ممتاز عالم دین کے جاں بحق ہونے کے حوالے سے عینی شاہدین نے بتایا کہ ملزمان موٹرسائیکل پر سوار تھے جبکہ بیک اپ پر بھی ان کے ساتھی موجود تھے۔۔۔۔

بتایا گیا ہے کہ کراچی پولیس چیف نے ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سی ٹی ڈی نے شواہد اکھٹے کر لیے ہیں۔۔۔۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابتدائی تحقیقات میں ’را‘ کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close