اوچ شریف میں الکوحل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا

اوچ شریف(آئی این پی)قومی شاہراہ پر الکوحل سے بھرا آئل ٹینکر الٹ گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق چنیوٹ سے صادق آباد جانے والا الکوحل سے بھرا ٹینکر اوچ شریف کے قریب تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا، ٹینکر الٹنے سے 47 ہزار لیٹر الکوحل ضائع ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق حادثہ حادثہ سوئی گیس کوٹنگ پلانٹ کے قریب پیش آیا ، آگ سمیت کسی بھی خدشہ کے پیش نظر شاہراہ کو کارڈن آف کردیا گیا ،ریسکیو فائر وہیکل ، فائر بریگیڈ اور ایمبولینسز موقع پر موجود ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close