مری(آئی این پی)مری میں 100سال سے بھی زائد عرصے سے قائم اسکول کو گرا کر اس کی جگہ جوڈیشل کمپلیکس تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق جھیکا گلی میں قائم 100 سال سے زائد پرانے اسکول کو گرانے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں، اسکول کی زمین پر جوڈیشل کمپلیکس بنیگا، پنجاب حکومت کی جانب سے اس حوالے سے احکامات بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے حکم دیا تھا کہ 7 دن میں اسکول کی زمین عدلیہ کو منتقل کی جائے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کو ہدایت کچھ عرصہ قبل دی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے بلا چوں چراں چیف جسٹس کے احکامات پر عمل درآمد شروع کر دیا، ایم سی ہائی اسکول جھیکا گلی مری میں اس وقت 200 سے 250 طالبعلم زیر تعلیم ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں