بجلی چوروں کے خلاف ایکشن جاری، صرف ایک ریجن میں 29 ہزار سے زائد کنکشن کاٹ دیئے گئے

بہاولپور (پی این آئی) بجلی چوروں کے خلاف آپریشن تیزی سے جاری ہے اور صرف بہاولپور ریجن میں 29 ہزار 767 ڈیفالٹروں کے کنکشن منقطع کر دیے گئے ہیں۔۔۔۔ دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ خيبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں بھی 400 سے زیادہ غیر قانونی کنکشن کاٹ دیئے گئے ہیں ۔۔۔۔ جبکہ 200 افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔۔۔۔

آئیسکو کی جانب سے اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کیا گیا ہے۔۔۔۔۔ ملتان ڈیرہ غازی خان، وہاڑی، مظفر گڑھ اور رحیم یار خان سمیت جنوبی پنجاب کے 13 اضلاع میں 319 بجلی چوروں پر مقدمات درج کیے گئے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close