نیب کے اہم عہدیدار نے استعفی دیدیا

اسلام آباد (آئی این پی)پراسیکیوٹر جنرل نیب جسٹس ریٹائرڈ سید اصغر حیدر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔جسٹس ریٹائرڈ سید اصغر حیدر نے اپنا استعفی چیئرمین نیب کو ارسال کردیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ان کا استعفی ذاتی وجوہات کی بنا پر ہے۔ پراسیکیوٹر جنرل نیب سید اصغر حیدر کی مدت ملازمت فروی دوہزار چوبیس میں مکمل ہونا تھی۔جسٹس ریٹائرڈ سید اصغر حیدر کے استعفے کے باعث اہم ریفرنسز کی منظوری التوا میں پڑنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close