کتابوں کی دکان پر ڈکیتی میں مزاحمت، باپ بیٹا مار دیئے گئے

کراچی (پی این آئی) کورنگی 2 نمبر میں بک شاپ پر ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ میں باپ اور بیٹا جاں بحق ہو گئے ہیں۔۔۔۔ اس حوالے سے علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ تینوں ملزمان لوٹ مار کے بعد جائے واردات سے فرار ہو گئے۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ دو ڈاکو دکان کے اندر آئے جبکہ ایک ملزم باہر کھڑا رہا۔۔۔۔ ڈکیتی کی واردات کے دوران باپ محمد حسین نے ڈاکوؤں سے رقم کا ڈبا واپس چھیننے کی کوشش کی تو ایک ڈاکو نے فائرنگ کر دی۔۔۔۔

فائرنگ میں محمد حسین اور ان کا بیٹا اسد جاں بحق ہو گئے، پولیس نے لاشیں ہسپتال منتقل کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close