چکوال‘سوشل میڈیا کا موبائل ٹائپسٹ ہولڈر ضمانت مسترد ہونے پر گرفتار کر لیا گیا

چکوال(آئی این پی)سوشل میڈیا کا موبائل ٹائپسٹ ہولڈر ضمانت مسترد ہونے پر گرفتار کرلیاگیا۔ڈاکٹر کو دھمکی دینے والامرکزی ملزم فیصل سلطان گرفتار کرلیاگیا۔سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ارشد اقبال کی عدالت میں ہوئی۔عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد مرکزی ملزم فیصل سلطان کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری مسترد کردی۔احاطہ عدالت سے گرفتار۔

ملزمان کے خلاف الزام تھا کہ انہوں نے معروف ڈاکٹر شہبازسے رقم کا مطالبہ کیا تھا۔عدم ادائیگی کی صورت میں دھمکی دی اور سوشل میڈیا پر “میڈیا ٹرائل”کیا۔گرفتار ملزم کے خلاف قبل ازیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چکوال میں تعینات ڈاکٹر میمونہ کو بھی ہراساں کرنے کے الزام میں مقدمہ درج ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close