اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اسکینڈل، جوڈیشل ٹریبونل نے تحقیقات مکمل کر لیں

بہاولپور (پی این آئی) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے اسکینڈل سے متعلق قائم کیے جانے والے جوڈیشل ٹریبونل نے اپنی تحقیقات مکمل کر لی ہیں۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ جوڈیشنل ٹربیونل نے اسکینڈل کی تحقیقات اور یونیورسٹی امور کی نگرانی کے لیے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔۔۔۔

یہ بات اہم ہے کہ یونیورسٹی کی خواتین اساتذہ نے پولیس رویے کے خلاف جوڈیشل ٹریبونل کے جج سے شکایت کی تھی کہ جوڈیشل ٹریبونل کا نام استعمال کر کے ان کا موبائل ڈیٹا چیک کیا گیا۔۔۔۔ شکایت موصول ہونے کے بعد جوڈیشل ٹریبونل نے ڈی پی او اور پولیس کو اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے کسی بھی معاملے میں مداخلت کرنے سے روک دیا گیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close