مردان، فائرنگ کے نتیجے میں 5 جاں بحق

مردان (پی این آئی) خیبرپختونخوا کے بڑے شہر مردان کے علاقے بارہوتی میں گھر کے اندر فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔۔۔۔ مردان پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتولین میں میاں بیوی، والدہ، 4 سال کا بیٹا اور بھانجا شامل ہیں۔۔۔۔

متعلقہ تھانے کی پولیس کا کہنا ہے کہ گھر کے اندر ملزم کی لاش بھی ملی ہے، تاہم یہ پتا نہیں چل سکا کہ اسے مارا گیا ہے یا خودکشی کی ہے۔۔۔۔ مردان پولیس کے مطابق مقتولین کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، تاحال فائرنگ کی وجہ سامنے نہیں آ سکی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close