سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی، 3اغواکار ہلاک، مغوی بچہ بازیاب کرا لیا گیا

کوئٹہ (انٹرنیوز)سی ٹی ڈی نے کوئٹہ میں کارروائی کر کے3 مبینہ اغواء کاروں کو ہلاک کرکے بچہ بازیاب کروا لیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کوئٹہ میں اغوا برائے تاوان کے ملزمان کے خلاف کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3مبینہ اغوا کار ہلاک ہو گئے۔ترجمان نے بتایا کہ ہلاک ملزم کا تعق کالعدم تنظیم سے تھا جن کے قبضے سے بھاری متعداد میں اسلحہ وگولہ بارود قبضے میں لیا گیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ اغوا کاروں کے قبضے سے ایک مغوی بچے کو بھی بازیاب کروا یاگیا ہے۔

قبل ازیںواشک کے علاقے بسیمہ میں سی ٹی ڈی اہلکاروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 5مبینہ حملہ آور مارے گئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close