ٹرولرز ریاستی اداروں پر حملہ کر رہے ہیں، ہر اچھی خبر کوبدنام کرنے کی کوشش ہو رہی ہے، نگران وزیر کا شکوہ

اسلام آباد(انٹرنیوز) نگران وفاقی وزیر عمر سیف نے کہا ہے کہ ٹوئٹر ٹرولز سے ہر اچھی خبر کوبدنام کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔سوشل میڈیا پر ایک بیان میں وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ کچھ ہفتے سکون کے بعد ٹوئٹر ٹرولز دوبارہ ہائپر ڈرائیو میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ معلوم نہیں ان کی مالی امداد کون کررہا ہے اور کیوں؟ یہ زیادہ تربیرون ملک سے چلنے والے اکاؤنٹس ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان اکاؤنٹس سے پاکستان کے لئے ہر اچھی خبر کوبدنام کرنے کی کوشش ہو رہی ہے، یہ ہر ریاستی ادارے پر حملہ کر رہے ہیں، پتہ نہیں کیا حاصل کرناچاہتے ہیں؟۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close