ایمان مزاری کو کسی بھی مقدمے میں گرفتارنہ کرنے کا حکم

اسلام آباد(انٹرنیوز)ایمان مزاری کی ضمانت منظور کر لی گئی، کسی بھی مقدمے میں گرفتاری سے روک دیاگیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ایمان مزاری کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی اور حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ ایس ایس پی آپریشنزنے عدالت کو بتایا اسلام آباد میں ایمان مزاری کیخلاف تین مقدمے درج ہیں جن میں دو مقدمات میں وہ ضمانت پر ہیں۔ پٹیشنر کی والدہ نے کہا تیسرے مقدمے میں ضمانت کی صورت میں پھرگرفتاری کا خدشہ ہے،

عدالت سے 16مئی والے فواد چوہدری کیس کا آرڈرکرنے کی استدعا ہے۔عدالت نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کرتے ہوئے کہاکہ سیکرٹری، آئی جی، ڈی جی ایف آئی ایمان مزاری کو گرفتار نہیں کریں گے۔عدالت نے کہا کہ سیکرٹری داخلہ، پولیس اور ایف آئی اے کسی صوبے کی گرفتاری میں معاونت نہیں کریں گے، ایمان مزاری کو اسلام آباد کی حدود سے باہر نہ لے جانے کو یقینی بنایا جائے۔ حکم نامے میں سیکرٹری داخلہ کو ایمان مزاری کیخلاف مقدمات سے متعلق آگاہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔دوسری جانب اے ٹی سی جج ابو الحسنین ذوالقرنین نے 10 ہزار ضمانتی مچلکوں کے عوض ایمان مزاری کی ضمانت منظور کر کے رہاء کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close