تشدد کی شکارکمسن ملازمہ رضوانہ کی صحت کے بارے میں تازہ ترین خبر آ گئی

سرگودھا(انٹرنیوز) تشدد کا شکار گھریلو ملازمہ بچی رضوانہ کی ری کنسٹرکٹو سرجری آخری مراحل میں داخل ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں سول جج کی اہلیہ کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی کمسن ملازمہ رضوانہ کی ری کنسٹرکٹو سرجری آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے، سر کی سکن گرافٹنگ کے بعد سیشن ختم ہو جائیں گے۔سربراہ پلاسٹک سرجنز ٹیم ڈاکٹر رومانہ نے بتایا کہ رضوانہ کی حالت پہلے سے بہتر ہے، بچی کی ری کنسٹرکٹو سرجری اب ختم ہونے والی ہے، سر کے زخم کا سیشن آخری ہوگا جو دو مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ بچی کے سر کے زخم کے معائنے کے بعد پہلا سیشن پیر یا منگل کو ہوگا جبکہ دوسرا سیشن کچھ روز کے وقفے کے بعد ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ رضوانہ کے کمر کی سکن گرافٹنگ کامیاب ہوئی ہے اور اسے اب بیٹھنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close