5 دہشتگرد خواتین گرفتار، پنجاب کے کن شہروں سے گرفتاری کی گئی؟

لاہور (پی این آئی) سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والی 5 خواتین دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔۔۔۔اس حوالے سے ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 5 دہشتگرد خواتین کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔۔۔۔ترجمان کے مطابق لاہور سے 3 اور شیخوپورہ سے 2 خواتین دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا، گر فتار دہشتگرد خواتین کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے ہے۔۔۔۔ترجمان سی ٹی ڈی کا بتانا ہے کہ دہشتگرد خواتین سے ممنوعہ لٹریچر، موبائل فون اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close