دریائے سندھ میں 3 بچیاں ڈوب گئیں، 2 بچے کھلے گٹر میں گر کر جاں بحق

راجن پور (پی این آئی) جنوبی پنجاب کے علاقے راجن پور میں دریائے سندھ میں بیٹ سونترہ کے مقام پر تین بچیاں ڈوب گئی ہیں۔۔۔۔بتایا گیا ہے کہ ایک بچی کو مقامی افراد نے ڈوبنے سے بچا لیا جبکہ دو بچیوں کی تلاش کے لیے آج صبح آپریشن شروع کیا جائے گا۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس میں یہ افسوسناک خبر بھی سامنے آئی ہے کہ رحیم یار خان کے علاقے شمسی کالونی میں 2 بچے گٹر میں گر کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔۔۔۔

بتایا گیا ہے کہ گٹر میں گرنے والے دونوں بچے آپس میں بہن، بھائی تھے، بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close