ہاسٹل میں رہ کر پڑھنے کا شوق، میانوالی میں باپ نے لیڈی ڈاکٹر بیٹی کو فائرنگ کر کے مار دیا

میانوالی (پی این آئی) ڈاکٹر سدرہ مزید پڑھائی کیلئے ہاسٹل میں شفٹ ہونا چاہتی تھی لیکن والد بیٹی کے ہاسٹل میں منتقل ہونے کے خلاف تھا۔۔۔۔ شقی القلب باپ نے بیٹی کو گولی مار دی ۔۔۔ دس دن بعد باپ کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی ڈاکٹر سدرہ نیازی انتقال کر گئی۔۔۔۔اہل خانہ کے مطابق ڈاکٹر سدرہ نیازی راولپنڈی کے ہسپتال میں زیر علاج تھی تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اللہ کے پاس پہنچ گئی۔۔۔۔زخمی لیڈی ڈاکٹر سدرہ نیازی کو 20 اگست کو میانوالی سے راولپنڈی منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج تھی۔۔۔۔

اہل خانہ کے مطابق ڈاکٹر سدرہ کو اس کے والد نے فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا، ڈاکٹر سدرہ کے بھائی کی مدعیت میں والد کے خلاف مقدمہ درج ہے تاہم ملزم کو اب تک گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close