معمولی چوری کا الزام، 7 سال کے بچے پر ہاتھ پیر باندھ کر بے دردی سے تشدد کی ویڈیو وائرل، پولیس نے کیا ایکشن لیا؟

ڈیرہ اسماعیل خان (پی این آئی) معمولی چوری کا الزام لگاکر 7 سال کے بچے کو ہاتھ پیر باندھ کر بے دردی سےتشدد کا نشانہ بنایا گیاہے۔۔۔ 7 سال کے بچے پر تشدد کا واقعہ گزشتہ روزڈیرہ اسماعیل خان کی اسلامیہ کالونی میں پیش آیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ ایک شخص مبینہ طور پر آشیانہ سینٹر میں چوری کا الزام لگاکر بچے کے ہاتھ پیر باندھ کر اور سر چارپائی میں جکڑ کر چپل سے اس کی پٹائی کررہا ہے۔۔۔

ویڈیو میں آنے والی آواز میںبچہ کہہ رہا ہے کہ اس نے چوری نہیں کی لیکن تشدد کرنے والا شخص اسے مسلسل پیٹ رہا ہے۔۔۔ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کے مطابق ویڈیو میں نظر آنے والے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close