نوجوان اغوا، 40 لاکھ تاوان کا مطالبہ، گھر میں کھانے کے لئے پیسے نہیں، تاوان کہاں سے دیں، اہل خانہ

صادق آباد(انٹرنیوز) کچے کے ڈاکوؤں نے نوجوان اغواء کر کے 40 لاکھ روپے کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق صادق آباد کچے کے علاقے میں ہنی ٹریپ سے ڈاکوؤں نے منچن آباد کے رہائشی نوجوان کو اغوا کرکے 40لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کردیا۔

نوجوان کے اہل خانہ نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ڈاکو مغوی کی رہائی کے بدلے 40لاکھ تاوان مانگ رہے ہیں،رقم جلد ادا نہ کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے گھر میں کھانے کے لئے نہیں ہے تو تاوان کی رقم کہاں سے ادا کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close