رانی پور، بااثر پیر کی حویلی میں 10 سالہ فاطمہ کی ہلاکت، آج صبح رہا کیے گئے 4 ملزمان کو دوبارہ گرفتار کے کے ویڈیو جاری کر دی گئی

خیرپور (پی این آئی) رانی پور میں بااثر پیر کی حویلی میں تشدد سے ہلاک 10 سالہ فاطمہ کے کیس میں رہا کیے گئے چار ملزمان کودوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔۔۔یہ بات اہم ہےکہ میڈیا پر خبر چلائی گئی تھی کہ رانی پور تشدد سے کمسن ملازمہ ہلاکت کیس میں زیر تفتیش سابق ایس ایچ او رانی پور، ڈاکٹروں اور کمپاؤنڈر کو پولیسنے 8 روز زیر حراست رکھنے کے بعد شخصی ضمانت پر رہا کردیا تھا جن پر سہولت کاری،غفلت برتنے سمیت دیگر الزامات ہیں ۔۔۔ تا ہم ان کی رہائی کی خبر نشر ہونےکے بعد خیرپور پولیس کی دوڑیں لگ گئیں، ملزمان کو دوبارہ سے حراست میں لے کر تھانے کے اندر ملزمان کے بیٹھے ہوئے ویڈو اورپکچرزجاری کردی ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close