شاباش اسلام آباد پولیس، چار دن سے بھوکے بچوں کو 15 اہلکاروں نے اپنی جیب سے راشن پہنچا دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی دارالحکومت میں پولیس مددگار ہیلپ لائن 15 پر کال کر کے ایک غریب خاتون نے اپنے بچوں کے چار دن سے بھوکے ہونے کی اطلاع دی۔۔۔۔اسلام آباد پولیس کے مطابق خاتون نے 15 پر کال کر کے بتایا کہ بچے چار دن سے بھوکے ہیں۔۔۔۔ پولیس نے بتایاکہ کال موصول ہونے پر اطلاع متعلقہ اہلکاروں تک پہنچائی گئی جس پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے ضرورت مند خاتون کے گھر راشن پہنچایا گیا۔۔۔۔ عوامی حلقوں میں اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کو شاباش دی جا رہی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close