سرگودھا(آئی این پی)چیئرمین پاکستان علما کونسل مولانا طاہر محمود اشرفی نے کہا سانحہ جڑانوالہ میں بھارت براہ راست ملوث ہے۔ سرگودھا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر محمود اشرفی نے کہا سانحہ جڑانوالہ پر اپنی مسیحی برادری سے شرمندہ اور معافی کے طلب گار ہیں، کوئی مذہب تشدد کی اجازت نہیں دیتا، سانحہ جڑانوالہ میں ہندوستان براہ راست ملوث ہے۔
چیئرمین پاکستان علما کونسل نے کہا دشمن سرگودھا سے مسلم مسیحی فسادات کا آغاز چاہتا تھا جسے ڈویژنل وضلعی انتظامیہ علما کرام اور مسیحی اکابرین نے ناکام بنا دیا، انہوں نے کہا حکومت اور پاک فوج نے طے کیا ہے آئندہ ہم اپنے وسائل پر اکتفا کریں گے اور کسی سے بھیک نہیں مانگیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں