وزیر آباد (انٹرنیوز) وزیر آباد میں شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق وزیرآباد کے علاقہ رحیم پورہ میں شوہر نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی اور بیٹی کو کلہاڑیوں کے وار کر کے زخمی کرنے کے بعد فائرنگ کر کے قتل کردیا اور فرارہوگیا۔پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق کویت میں مقیم ملزم بلال کچھ روز قبل ہی وطن واپس آیا تھا اس نے بیوی ارشاد بیگم اور اور بیٹی زہرہ کو کرایہ کے مکان میں رہائش فراہم کر رکھی تھی، ملزم کو بیوی اور بیٹی پر ناجائز تعلقات کا شبہ تھا۔
ملزم نے دوسری شادی کر رکھی تھی، مقتولہ اس کی پہلی بیوی تھی، ملزم گزشتہ شب کویت کے لئے لاہور ایئر پورٹ گیا تھا جہاں سے اچانک رات گئے ہی واپس آگیا اور صبح سویرے بیوی ارشاد بی بی اور بیٹی زہرہ کو کلہاڑیوں سے شدید زخمی کرنے کے بعد گولیاں مار دیں۔ملزم کو اہل محلہ نے پکڑنے کی کوشش کی تاہم اسلحہ کے زور پر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، ریسکیو رضا کاروں نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال منتقل کردیا جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں