بچی پر تشدد کرنے والی ماں گرفتار، بچی کو کس کے سپرد کر دیا گیا؟

اوکاڑہ (انٹرنیوز) اوکاڑہ میں بچی پر تشدد کرنے والی ماں کو گرفتار کرکے بچی کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے سپرد کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے اوکاڑہ میں کمسن بچی پر تشدد کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے بچی کو تحویل میں لے لیا جبکہ بچی کی نانی کی درخواست پر پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔سارہ احمد نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر ماں نے خودبچی کوتشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ویڈیو وائرل کی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ بچی اب چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے پاس ہے اسے وہاں مکمل تحفظ، تعلیم وصحت کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close