ایبٹ آباد (آئی این پی )وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی مداخلت اور فیصلے سے جنرل پوسٹ آفس ایبٹ آباد کے ملازمین کا عرصہ دارز سے التوا کا شکارر پٹرول بل کی ادائیگی ممکن ہوئی۔ وفاقی محتسب کے ریجنل آفس ایبٹ آباد میں محکمہ پوسٹل کے اہلکاروں کی جانب سے پٹرول کے بلوں کی بلا وجہ تاخیر سے متعلق شکایت دائر کی
جس پر فوری کاروائی کرتے ہوئے وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ایبٹ آباد کے افسر محمد عدنان خان نے محکمہ پوسٹل ڈیپارٹمنٹ کو نوٹس جاری کئے اور کیس کی مکمل تفتیش کے بعد وفاقی محتسب عجاز احمد قریشی نے فیصلہ کرتے ہوئے متعلقہ ادارے کے افسران کو اہلکار کو فی الفور پٹرول کی ادائیگی کرنے کے احکامات جاری کئے جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے محکمہ پوسٹل ڈیپارٹمنٹ کے پوسٹ ماسٹر جنرل نثار محمد خان نے وفاقی محتسب ایبٹ آباد کے ریجنل ہیڈ عبدالغفور بیگ کے دفتر میں اہلکاروں کو ساڑھے سات لاکھ روپے کی ادائیگی کر دی ہے۔ اس موقع پرشکایت دہندوں نے وفاقی محتسب کے ادارے اور اپنے ادارے کے پوسٹ ماسٹر جنرل کا شکریہ ادا کی ا جن کی کاوشوں سے ان کا دیرینہ مطالبہ حل ہوا۔ اس موقع پر وفاقی محتسب ہزارہ ڈویژن کے ہیڈ جناب عبدالغفور بیگ نے کہا کہ وفاقی محتسب میں موصول شدہ شکایات کو بغیر تامل کے مختصر عرصے میں حل کروا دیتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی محتسب جناب اعجاز احمد قریشی صاحب کا عزم عوام کو فوری اور بلا معاوضہ انصاف ان کی دہلیز تک پہنچانے سے متعلق احکامات پر سختی سے عملدرآمد کیا جارہا ہے اور اس سلسلے میں ہزارہ ڈویژن کے دور دراز علاقوں میں کھلی کچہریاں بھی لگائی جارہی ہیں اور اس ضمن میں 21 اگست کو تحصیل لورہ میں ڈپٹی ایڈوائزر خالد سعید کی سربراہی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا تھا جس میں مقامی افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مختلف محکوں کے خلاف شکایات درج کروائیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں