ظلم خدا کا، بھائی نے طیش میں آ کر 29 سالہ بیوہ بہن کو قتل کر دیا

ڈیرہ اسماعیل خان(آئی این پی)وانڈھا عمر خان میں گھریلو توں تکرار پر بھائی نے تیش میں آکر اپنی 29سالہ بیوہ بہن کو قتل کردیا،نواب پولیس نے قتل کی دفعہ کے تحت بھائی کی رپورٹ پر بھائی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ نواب میں حزب اللہ ولد برکت خان بدنی خیل سکنہ وانڈھا عمر خان نے قتل کی دفعہ کے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ میرے بھائی ملزم ضیاء اللہ نے اپنی ہمشیرہ 29سالہ صائمہ بی بی بیوہ امیر شاہ نے گھریلو توںتکرار میں تیش میں آکر آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کرکے ہمشیرہ صائمہ بی بی کو اپنے گھر میں قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close