پاکپتن (آئی این پی ) دریائے ستلج میں سیلاب کے پیش نظر ایجوکیشن حکام نے 74 سرکاری سکولوں کو غیر معینہ مدت تک بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔ حکام کی جانب سے بند کیے جانے والے سکولوں میں 51 سکول پاکپتن کے ہیں، بند کیے جانے والے سکولوں میں 23 سکول عارفوالا کے بھی ہیں۔
دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے نقل مکانی کرکے آنے والے افراد کیلئے 6 خیمہ بستیاں قائم کی گئی ہیں۔ خیمہ بستیاں پیر غنی، ملک بہاول، ملیکے تارو، بیلی دلاور، ٹبی لال بیگ اور نورا رتھ کے مقامات پر قائم کی گئی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں