سانحہ جڑانوالہ کے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، سابق وفاقی وزیر اکرم گل

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وفاقی وزیر برائے اقلیتی امور اکرم مسیح گِل نے سانحہ جڑانوالہ کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست مکمل طور پر اقلیتوں کا تحفظ کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ توہین رسالت قانون کی آڑ میں اقلیتوں کےساتھ ذلت آمیز رویہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کو نچلے درجے کا شہری بنایا جارہا ہے۔

اکرم گل نے کہا کہ سانحہ جڑانوالہ کے ملزمان نے نہ صرف مسیحیوں کے گھروں کو جلایا بلکہ کئی چرچ اور بائیبل مقدس کو بھی جلایا اور بے حرمتی کی لہذا ملزمان کے خلاف 295-A اور 295-B کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے اور انہیں عبرتناک سزا دی جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close