اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، اسکینڈل کی تفتیش میں بڑی پیش رفت سامنے آ گئی

بہاولپور (پی این آئی) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے اسکینڈل میں نیا موڑ ا گیا ہے ۔۔۔ ایف آئی اے نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی انتظامیہ اور ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے انکوائری شروع کردی۔ ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے بتایا کہ سابق وائس چانسلر اطہر محبوب، سابق ڈائریکٹر فنانس ابوبکر اور سابق چیف سیکیورٹی آفیسر کے نام ای سی ایل میں ڈالے جا رہے ہیں۔

ایف آئی اے نے کہا کہ یونیورسٹی کے تمام لین دین کی چھان بین کی جائے گی۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس سے قبل اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر نوید اختر نے کہا تھا کہ یونیورسٹی کے چیف سیکیورٹی آفیسر کو معطل کر کے اب جیل میں ڈال دیا گیا ہے جب کہ تحقیقاتی کمیٹیوں کی رپورٹ جلد آ جائے گی۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ یونیورسٹی کے اندرونی مسائل وقت گزرنے کے ساتھ سنگین ہوتے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close