گلیات میں کمرشل، سیمی کمرشل اور ہائی رائز بلڈنگ کی تعمیرات پر پابندی عائد کر دی گئی

ایبٹ آباد(آئی این پی)ضلعی انتظامیہ نے گلیات میں کمرشل، سیمی کمرشل اور ہائی رائز بلڈنگ کی تعمیرات پر پابندی عائد کر دی۔ضلعی انتظامیہ نے گلیات میں تعمیرات پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ک دیا گیا، گلیات کے سرکلز باگن، لورہ، اور بکوٹ پر پابندی نافذ العمل ہو گی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ گلیات میں بڑے پیمانے پر تعمیرات کے باعث کیا گیا، ہائی رائز بلڈنگز کی تعمیرات سے گلیات کا حسن اور ماحول تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔جی ڈی اے کی جانب سے گزشتہ دور حکومت میں بڑے پیمانے پر ہائی رائز اور کمرشل بلڈنگز کی تعمیرات کی اجازت دی گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close