جڑانوالہ میں قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی، تفتیش میں اہم پیش رفت

جڑانوالہ(آئی این پی)فیصل آباد کے علاقے جڑانوالہ میں قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی کے واقعے پر توہین مذہب کے مقدمے کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سماعت ہوئی۔ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی جڑانوالہ میں مقدمہ درج ہے، گرفتار دونوں ملزمان کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا۔

پولیس نے عدالت سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، جن کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔فیصل آباد پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کو کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) لاہور نے گرفتار کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close