فائرنگ سے پیپلز پارٹی کا رہنما جاں بحق

کراچی (پی این آئی) اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے پیپلز پارٹی کا مقامی عہدیدار امجد حسین جاں بحق ہو گیا ہے ۔۔۔۔ کراچی پولیس کے حکام کے مطابق مقتول کو 10 گولیاں ماری گئی ہیں، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 2 موٹر سائیکلوں پر 5 ملزمان سوار تھے، 3 نے فائرنگ کی۔۔۔۔ پولیس کے مطابق بظاہر واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا لگتا ہے، فوری طور پر قتل کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close