لاہور(آئی این پی) نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے تصدیق کی ہے کہ جڑانوالہ واقعے کے دونوں مرکزی ملزمان کو انسداد دہشت گردی فورس (سی ٹی ڈی) نے گرفتار کرلیا۔محسن نقوی نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں بڑی پیشرفت سے آگاہ کیا اور بتایا کہ دونوں مرکزی ملزمان اب سی ٹی ڈی کی تحویل میں ہیں، بروقت اقدامات پر چیف سیکریٹری پنجاب اور آئی جی کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی غیر متزلزل تشویش نے گرفتاری کے تیز عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے ہماری رہنمائی کی اور ہماری ٹیم پر جو بھروسہ کیا گیا اس کے لیے شکرگزار ہیں۔قبل ازیں امن و امان کی صورت حال کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ جڑانوالہ کاواقعہ بہت افسوسناک ہے، سب کچھ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا۔ پنجاب حکومت 3 سے 4 روزمیں ہونیوالینقصان کوپورا کرے گی اور جن املاک کونقصان پہنچایا گیا انہیں اصل حالت میں بحال کریں گے۔محسن نقوی نے کہا کہ ہرسازش کوناکام بنائیں گے، ہمارا دین اور ملک ایسیواقعات کی اجازت نہیں دیتا۔بشپ ندیم کامران نے بین المذاہب ہم آہنگی اجلاس کے بعد اعلامیہ پیش کیا اور یقین دہانی کرائی کہ مجموعی امن وامان کیلیے کردارا دا کرتیرہیں گے، دلخراش واقعے کی پرزورمذمت کرتیہیں، جڑانوالہ سانحہ کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور وطن عزیز کو امن و آتشی کا گہوارہ بنایا جائے۔اس سے قبل پولیس نے مسجد سے اعلان کر کے اشتعال دلانے والے ملزم سمیت توڑ پھوڑ اور حملوں میں ملوث 128 سے زائد افراد کو گرفتار کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں