سکھر، صحافی جان محمد مہر کے قتل کا مقدمہ درج، کون کون شامل ہے؟

سکھر(آئی این پی)سکھر میں سینئر صحافی جان محمد مہر کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔سکھر پولیس کے مطابق انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت تھانہ سی سیکشن میں مقدمہ مقتول صحافی کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔پولیس کے مطابق صحافی جان محمد مہر کے قتل کا مقدمہ 6 نامزد اور 3 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق صحافی جان محمد مہر غریب عوام کے لیے آواز اٹھاتے تھے، جس سے بااثر افراد خائف تھے۔مقدمے کے متن کے مطابق بااثر افراد میرے بھائی کو دھکمیاں دیتے اور راستے سے ہٹانا چاہتے تھے، جان محمد مہر کو ٹارگٹ کرکے قتل کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close