علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے46مختلف تعلیمی پروگراموں کے نتائج کا اعلان کردیا

راولپنڈی ( آئی این پی )علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے46مختلف تعلیمی پروگراموں کے تنائج کا اعلان کردیا جن میں خزاں 2022ء کے او ڈی ایل اور بہار 2023کے فیس ٹو فیس پروگرامز شامل ہیں۔خزاں 2022ء کے پروگرامز میں بی ایس اسلامک سٹڈیز، قرآن اینڈ تفسیر، حدیث اور حدیث سائنس، شریعہ، سیرت، دین، لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس، پاکستان سٹڈیز، اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس، جینڈر اینڈ وویمن سٹڈیز، انگلش لنگوئج اینڈ لٹریچر، اردو، ماس کمیونکیشن اور عربی شامل ہیں۔ بہار 2023ء کے نتائج آؤٹ ہونے والے فیس ٹو فیس پروگرامز میں ڈیڑھ اور دو سالہ ایم بی اے(نیو سکیم)،ایم ایس سی(آنرز)لائیو سٹاک مینجمنٹ اور رورل ڈیولپمنٹ(، ایم ایس سی( مائیکروبیالوجی، انوارئرمنٹل ڈیزائن، باٹنی)بی ایس پروگرامز میں(باٹنی، یائیوکیمسٹری، مائیکروبیالوجی، انوائرمنٹل سائنس، کمپیوٹر سائنس، ریاضی، شماریات، فزکس اور کیمسٹری)، ایم ایس پروگرامز میں(کمیونٹی ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن،کمپیوٹر سائنس کے کورس کوڈ 7201، مینجمنٹ سائنسز بنکنگ اینڈ فنانس)، ایم فل پروگرامز میں(اردو، ماس کمیونیکیشن، ایگریکلچر ٹیکنالوجی، پاکستانی زبانیں،ریاضی، ایجوکیشنل پلاننگ اینڈ مینجمنٹ، ٹیچر ایجوکیشن کورس کوڈ 6402، ڈسٹنس اینڈ ٹان فارمل ایجوکیشن کورس کوڈ 6403 )، پی ایچ ڈی پروگرامز میں(پاکستانی زبانیں، قرآن اینڈ تفسیر، فوڈ اینڈ نیوٹریشن، ہسٹری)شامل ہیں۔یہ تمام نتائج طلبہ کے ایل ایم ایس پورٹلز پر فراہم کئے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close