سپریم کورٹ نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی تاریخ مقرر کردی

کراچی(آئی این پی ) سپریم کورٹ نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 16 اگست کو مقرر کردی ہے۔

گجرنالہ عمل درآمد کیس میں توہین عدالت کی درخواست کی سماعت 2 رکنی بینچ کرے گا۔جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس سید حسن اظہر رضوی پر مشتمل بینچ کراچی رجسٹری میں سماعت کرے گا۔عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہ ہونے پر وزیر اعلیٰ سندھ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close