شادی کی تقریب میں فائرنگ، 3 بچے جاں بحق 2 زخمی، دلہا گرفتار

دتہ خیل (پی این آئی) شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں دلہے کے 3 بھتیجے جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔۔۔۔بتایا گیا ہے کہ فائرنگ خود دلہے نے کی تھی۔۔۔۔ وزیرستان پولیس نے فائرنگ کرنے والے دلہے کو گرفتار کر لیا ہے۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز دلہے کی ہوائی فائرنگ سے اس کے 3 بھتیجے جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے تھے۔۔۔۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم دلہے کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close