پنجاب فود اتھارٹی کا چھاپہ، 60 من مردہ مرغیاں لوڈر رکشہ سمیت برآمد

خانیوال (آئی این پی) پنجاب فود اتھارٹی کا جہانیاں جلال آبادکے کے قریب چھاپہ 60 من مردہ مرغیاں لوڈر رکشہ سمیت برآمد ، مردہ مرغیاں ہوٹلوں اور برگر شاپس پر سپلائی کی جانی تھیں ملزمان کیخلاف کاروائی شروع کر دی گئی ۔خانیوال پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے جہانیاں جلال آباد نہر کے قریب دو لوڈر رکشے جن پر 60 من سے زائد مردہ مرغیاں لوڈ تھی روک لیا

تلاشی لینے پر مردہ مرغیاں برآمد ہوئی مردہ مرغیاں ہوٹلوں اور برگر شاپس پر سپلائی کی جانی تھی ملزمان نے کاروائی سے بچنے کے لئیے دوڑیں لگا دیں دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ ایک ملزم فرار ہو گیا فوڈ اتھارٹی نے ملزمان کیخلاف تھانہ جہانیاں میں درخواست گزار کر دونوں لوڈر رکشے بھی پولیس جہانیاں کے حوالے کر دئیے ہیں تھانہ جہانیاں پولیس نے دو ملزمان کو حراست میں لے کر کاروائی شروع کر دی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close