لنڈی کوتل (امان علی شینواری) محکمہ صحت اور یونیسیف کے تعاون سے جمرود ٹائپ ڈی ہسپتال میں سیمنار کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ظفر علی خان،ایم ایس ڈاکٹر احتشام خان،نیشنل نیوٹریشن پروگرام کے ڈاکٹر نیلم،ایف ایس ایم او ڈاکٹر عثمان خان،ڈسٹرکٹ نیوٹریشن منیجر انم افریدی، آئی ایم او خیبر حیات علی خان،ڈاکٹر شاہد خان افریدی و دیگر علاقائی مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی،سیمنار کے بعد آگاہی واک بھی کیا گیا جس میں شرکاء نے بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر ماں کے دودھ کے فوائد بچے و ماں کے صحت کے حوالے سے نعرے درج تھے۔
سیمینار سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچے کیلئے ماں کے دودھ کی اتنی افادیت ہے کہ ہمارے مذہب نے بچے کو دو سال تک ماں کی دودھ پلانے کا حکم دیا ہے جو مائیں اپنے بچوں کو اپنی دودھ پلاتی ہیں وہ کئی بیماریوں سے محفوظ رہتی ہیں،انہوں نے کہا کہ بچے کیلئے اپنی ماں کی دودھ تمام تر غذاء سے بھرپور ہیں جس میں قدرتی طور پر کسی چیز کی کمی نہیں ہوتی۔انہوں نے کہا کہ اسلام میں ماں کو دو سال تک بچے کو دودھ پلانے کا حکم ہے اور جو ماں اپنے بچے کو دودھ پلاتی ہیں اس کو ہر قطرے کے بدلے 25 نیکیوں کا اجر ملتا ہے جس بچے کو اپنی ماں کا دودھ پلایا جاتا ہے وہ دوسرے بچوں کی نسبت ذہین اور کمال صلاحیتوں کا حامل ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ماں کے دودھ کے حوالے سے اگست میں عالمی ہفتہ آگاہی منایا جاتا ہےہم آج اس مقصد کیلئے یہاں جمع ہوگئے ہیں تاکہ ہم ایک دوسرے کو ماں کے دودھ کے حوالے سے ایک دوسرے کو آگاہ کریں۔انہوں نے کہا کہ تمام خواتین کو چاہئے کہ اپنے بچے کو 6 مہینے تک صرف اور صرف اپنا سینے کا دودھ پلایا کریں اور دیگر جانوروں کے دودھ میں صرف پروٹین پایا جاتا پے جبکہ تحقیق سے یہ بات سامنے آگئی ہے کہ ماں کی دودھ میں مکمل وٹامنز اور سب کچھ موجود ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں