ن لیگ اور پی پی والے اب کس منہ سے جمہوریت کے بھاشن دیں گے؟ مصطفی نواز کھوکھر کا سخت رد عمل

اسلام آباد(آئی این پی)سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے پاکستان مسلم لیگ (ن)اور پیپلز پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ن لیگ اور پی پی والے اب کس منہ سے جمہوریت کے بھاشن دیں گے؟۔اپنے بیان میں مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل کا مردم شماری نوٹیفائی کرنے کا فیصلہ بدنیتی ہے۔مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ یہ جانتے ہیں کہ اس کہ نتیجے میں انتخابات ملتوی کرنے کا جواز پیدا ہوگا۔

سابق سینیٹر نے دونوں پارٹیوں پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ پھانسیاں، جیلیں، صعوبتیں اس لیے تھیں کہ آپ اسٹیبلشمنٹ سے چونچیں لڑا کر آئین پامالی میں حصہ دار بنیں؟واضح رہے کہ مشترکہ مفادات کونسل نے نئی مردم شماری کی منظوری دے دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close