بہاولپور،قومی شاہراہ پر دو ٹرالرز میں تصادم ، جانی نقصان ہو گیا

بہاولپور(آئی این پی)قومی شاہراہ پر خانقاہ شریف کے قریب دو ٹرالروں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ٹرالر ڈرائیور جاں بحق ہوگیا ،موٹروے پولیس کے مطابق ڈرائیورکو نیند آنے کی وجہ سے پیچھے سے آنے والا ٹرالر آگے جانے والے ٹرالر سے ٹکراگیا جس کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا ،موٹروے پولیس کے مطابق حادثے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے پولیس نے لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں