سول جج کی اہلیہ کے تشدد کا شکار بچی کی حالت تشویشناک، 48 گھنٹے اہم قرار دے دیئے گئے

اسلام آباد (پی این آئی) سول جج کی اہلیہ کے ہاتھوں تشدد کا شکار گھریلو ملازمہ بچی رضوانہ کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے اور ڈاکٹروں نے بچی کی زندگی کے لیے آئندہ 48 گھنٹے اہم قرار دیئے ہیں۔۔۔گھریلو ملازمہ بچی گزشتہ 6 روز سے لاہور کے جنرل ہسپتال میں داخل ہے۔۔۔۔ پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج پروفیسر الفریدظفر کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز رضوانہ کی طبیعت بہت بہتر تھی، آج صبح 4 بجے طبیعت اچانک بگڑ گئی، رضوانہ کو دوبارہ آکسیجن لگا دی گئی ہے،

اس کی طبیعت خراب ہوتی ہے تو دل کی دھڑکن تیز ہو جاتی ہے، دل کا ڈاکٹر بھی اب رضوانہ کامعائنہ کرےگا۔۔۔۔ پروفیسر الفرید ظفر کا کہنا تھا کہ ماہر امراض چیسٹ ڈاکٹر عرفان ملک نے آکسیجن میں کمی کےباعث رضوانہ کی برونکواسکوپی کی ہے، رضوانہ کےایک پھیپھڑےمیں انفیکشن اور دوسرےمیں خون کےکلاٹ تھے، انفیکشن اور کلاٹ کی وجہ سےسیچوریشین کم ہورہی تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں