پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی، پی ٹی آئی کے سندھ کے 8 ارکان اسمبلی کو شو کاز جاری کر دیئے

کراچی (پی این آئی) پی ٹی آئی نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی متحدہ قومی موومنٹ کی حمایت پر اپنے 8 ارکان صوبائی اسمبلی کو شو کاز جاری کردیئے ہیں۔۔۔اس حوالے سےپی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب کے دستخطوں سے سندھ کے ارکان اسمبلی کو پارٹی پالیسی کے خلاف اپوزیشن لیڈر کو ووٹ دینے پر شو کاز جاری کیا گیاہے۔۔۔یہ بات اہم ہے کہ پی ٹی آئی کے ارکان صوبائی اسمبلی سید عمران علی شاہ، سنجے گنگوانی، سچنند لکھوانی سچل، رابعہ اظفر نظامی، عمر عمیری، محمد علی عزیز، کریم بخش گبول اور بلال احمد کو پارٹی پالیسی کے خلاف جاکر اپوزیشن لیڈر کو ووٹ دینے پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close