میونسپل کمیٹی چکوال میں دس روز قبل ہونے والی بارش کے اثرات، بارش کا پانی دیگر چار گھروں میں داخل

چکوال (آئی این پی)محلہ عقب میونسپل کمیٹی چکوال میں 10 روز قبل ہونے والی بارش کے اثرات ابھی تک موجو دہیں اس طوفانی بارش کا پانی دیگر چار گھروںمیں داخل ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں ان کا قیمتی سامان ضائع ہو گیا ،رفیق پٹرولیم کے ملک رفیق اور محمد عاصم رفیق نے نہ صرف متاثرہ گھروں کے مالکان کی مالی مدد کی بلکہ دو روز تک ان کے گھروں میں کھانے بھی بھیجوایا ، حاجی امتیاز حسین نے پنجاب حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے استدعا کی ہے کہ ان کا نقصان پورا کیا جائے اور انہیں مالی امداد فراہم کی جائے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close