کشمور(آئی این پی)سندھ کے ضلع کشمور کے کچے کے علاقے میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 8 ڈاکووں کو ہلاک کر دیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سندھ پولیس کو ڈاکووں کے خلاف آپریشن میں بڑی کامیابی ملی ہے اور کشمور کے کچے کے علاقے میں آپریشن کے دوران 8 ڈاکو مارے گئے ہیں۔ایس ایس پی کشمور امجد شیخ کی سربراہی میں آپریشن کے دوران پولیس اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 8 ڈاکو مارے گئے۔
ان ڈاکووں کو پنجاب کے علاقے رحیم یار خان سے سندھ میں داخل ہونے کے دوران مارا گیا مرنے والے ڈاکووں کا تعلق جانو اندھڑ گروپ سے تھا۔ایس ایس پی کمشور کے مطابق ہلاک ڈاکو سندھ اور پنجاب میں ڈکیتی، اغوا، قتل کی واردتوں میں ملوث تھے اور ان پر ایک کروڑ سے زائد انعام مقرر تھا۔امجد شیخ کے مطابق رحیم یار خان میں آپریشن جاری تھا اس دوران ڈاکو سندھ میں داخل ہو رہے تھے جن سے مقابلہ ہوا اور فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکو مارے گئے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکووں سے فائرنگ کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں